Donate 1$ to Help the Missing Persons Cause



Subscribe via email

Official Website Defence of Human Rights

Saturday, March 26, 2011

ہے جرمِ ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات


 جبری گمشدہ افراد اور ان پر گزرنے والی قیامتیں جیتے جاگتے لوگوں کی وہ نشانیاں ہیں جو کسی ارباب اختیار کے دل میں کوئی کسک تو پیدا نہیں کرتیں ہاں ان کے ماتھے پر بل ضرور لے آتی ہیں۔میری کوتا نظر میں سب سے بڑا گناہ اور جرم اس قوم کا یہ ہے کہ اس نے اپنے ہی مسلمان بہنوں اور بھائیوں کی عزت وآبرو ،دین و ایمان کے سودے کئے۔عزیز بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی سمیت بے شمار دین دار،پڑھے لکھے تعمیری سوچ رکھنے والے شہریوں کو کیڑے مکوڑوں کی طرح پکڑ پکڑ کر امریکہ کے حوالے کیا اور اس پر ڈالر کماتے ہوئے فخر محسوس کیا گیا۔غیروں کے ایماء پر معزز شہریوں کو اغوا و جبری گمشدہ کر کے زیر زمین ٹارچر سیلوں میں گم کر دیا! افسوس صد افسوس :'' ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگِ مفاجات!'' اِس کا حل اور کفارہ شاید صرف خونی انقلاب ہی پیش کر سکے...... !!
4-10-2009_39530_lafia_siddiqui
ان کہے ان دیکھے قیدوبند ،ظلم و جبر،عقوبت خانوں اور جیلوں کی کہانیاں وہ سیلابی ریلے ہیں جو عرصہ دراز سے زیر زمیں بہہ رہے ہیںاور جس کے تدارک اور ازالے کے لئے دنیا کی کوئی طاقت یا تنظیم حرکت میں نہیں آئی۔نہ حکومت نے ریلیف کیمپ لگائے نہ فنڈ قائم ہوا اور نہ ہی کبھی ایمرجنسی احکام جاری ہوئے۔سیلاب کیا آگئے،طوفان نوح آگیا۔پورے پاکستان بے بس حسرت و یاس غم وحزن و ملال کی تصویر بن گیا..... کیوں نہیں کہا تھا انصاف اس سرزمین پر کیوں نہ دیا تھا حق مظلوم کو اب تو اللہ کے عذاب نے اس ملک و ملت کو اچانک آلیا تھا...... سیلاب، جرائم،لاقانونیت ،دہشت گردی ،سیاسی رسہ کشی ،حکومتی نام و نمود اور نفسانفسی کی فضا میں ہمارے زِیر زمین گمشدہ پیاروں کی فریادیں اورچیخیں کس نے سنی ہیں...... !! یہ کوئی نہیں جانتا کہ شاید یہ سب عذاب انہیں پیاروں پرہونے والے ظلم کے نتیجہ میں اللہ پاک نے نازل فرمائے ہیں۔

        میں پھر اپنے اوپر ترس کھا رہی ہوں اور آنسو بہا رہی ہوں۔اے اللہ تیری ہی بارگاہ میں شکوہ کرتی ہوں اپنی بے بسی اور مظلومیت کا....... اپنے غم اور مصیبت کا! یااللہ تو رحمان و رحیم ہے،اپنے مظلوم بندوں کے ساتھ ہے،تو ہم پر رحم فرما۔تو ہمارے پیاروں کو پلک جھپکنے میں ہم سے ملا دے،آن واحد میں اُن کو ظالموں کی قید سے چھڑا دے۔ توہم کو پیغمبری آزمائش سے نکال اور اس میں سرخرو فرما۔آمین،ثمہ آمین

Wednesday, March 16, 2011

Fitna e Dajjal


The fitna of the anti Christ is at its peak at the moment. The followers of Satan are attacking the civilizations with their full power now. They have been very successful in Europe, but in the Islamic world it was not as successful as they would have expected. Therefore, there has been a planned and organized effort for this cause. That cause is to destroy the concept of family values, and concept of hijab and segregation in the Islamic world. So it’s a big challenge for the Islamic world civilization to block these attacks. Because these values are one of the foundations of Islam and we need to protect them. If they are not protected then I am afraid we won’t be able to survive for long.

Wednesday, March 9, 2011

16th March - Celebration of Superior Judiciary Restoration